اننت ناگ کے سیر ہمدان کے باشندوں نے علاقے کو ڈی نوٹیفائی کر کے یہاں پر پنچایتی راج اداروں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے Implementation of Panchayati Raj in the area۔
اس سلسلے میں لوگوں نے اپنے مطالبات کو لیکر سیر ہمدان میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ علاقے میں میونسپل کمیٹی کو ختم کر کے علاقے کو پنچایتی زمرے میں لانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ تاہم چند بااثر افراد کی وجہ سے انکی اس مانگ کی جانب سرکاری سطح پر کوئی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے ۔