عالمی یوم معذور کے موقعہ پر جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے بینر تلے جسمانی طور پر معذور افراد نے اننت ناگ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
احتجاجیوں نے عید گاہ جنگلات منڈی سے ڈی سی دفتر اننت ناگ تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی دفتر کے سامنے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے سرکاری وظیفہ فراہم نہیں کیا گیا، جس کے سبب وہ مالی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا
ان کا مطالبہ ہے کہ ضرورتمند افراد کو سرکار کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی جائے تاکہ انہیں ابورو مرور کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ احتجاجیوں نے سرکار سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جائز مانگوں خاص کر ماہانہ اجرت واگزار کی جائے۔ اے ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو اعلی حکام کی نوٹس میں لاکر جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔