اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - ملازمین تین روز سے احتجاج

محکمہ بجلی میں عرصہ دراز سے کام کر رہے عارضی ملازمین نے ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سب ڈویژن انچی ڈورہ اننت ناگ میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

protest of temporary employees of power department in anantnag
اننت ناگ: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Mar 5, 2021, 5:19 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے سب ڈویژن انچی ڈورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کی ملازمت مستقل کی جائے۔

اننت ناگ: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی برس تک بجلی محکمہ میں کام کرنے کے باوجود انہیں آج تک مستقل نہیں کیا گیا۔ متعدد دفعہ انتظامیہ کی جانب ان کی ملازمت کو مستقل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے 2019 میں ملازمین کی ڈی پی سی(ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی) کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج تک ان کے آرڈرس کو زمینی سطح پر نافذ نہیں کیا گیا۔ اس دوران محکمہ میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی جانیں بھی گئیں، جبکہ کچھ لوگ جسمانی طور پر معذور بھی ہو گئے ہیں، لیکن ابھی تک انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details