گزشتہ روز 'بھارت رکھشا منچ' کے رہنما کی توہین آمیز باتوں پر مبنی ویڈیو وائرل ہوتے ہی جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے۔ اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ علاقہ کے لوگوں نے سڑکوں پر آکر مذکورہ لیڈر کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
اہانت رسول معاملہ: ویری ناگ اور ڈورو میں لوگوں کا احتجاج - Bharat Raksha Manch
انتظامیہ نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
![اہانت رسول معاملہ: ویری ناگ اور ڈورو میں لوگوں کا احتجاج ویری ناگ اور ڈورو میں لوگوں کا احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8467422-226-8467422-1597757427352.jpg)
وادی کشمیر کے طول عرض میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے
اس سلسلہ میں اج ضلع پلوامہ میں بھی احتجاجی مظاہرا کیا گیا جس کی صدارت شکیل احمد مصابحی نے کی۔ اس احتجاج میں شامل مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلےکارڈز لیے ہوئے تھے، جس پر ان شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وہی احتجاج میں شامل افراد نے ان شرپسند عناصر کے خلاف نارے بازی بھی کی۔ احتجاج میں شامل افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ باقی لوگوں کو اس سے سبق ملے۔
اس موقع پر مولانا شکیل احمد مصابحی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مسامان امن پسند لوگ ہے لیکن پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں توہین ہرگز ہم برداشت نہیں کرے گے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ 'اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ انے والے میں کوئی ایسے غلطہ کرنے سے پہلے سو بار سونچے۔