اننت ناگ:جموں کشمیر کسان تحریک نام کی تنظیم سے وابستہ کارکنان نے جموں و کشمیر میں بجلی کی ابتر صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار سمیت یو ٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجیوں نے بجلی کی ابتر صورتحال پر مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں بجلی کی ابتر صورت حال بی جے پی کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔‘‘ Protest in Anantnag against Power Crisis
جموں کشمیر کسان تحریک و سی پی آئی ایم لیڈر غلام نبی ملک نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی کی ابتر صورتحال باعث تشویش ہے، اس سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں بلکہ تاجر و طالب علم بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔‘‘ Kashmir Unprecedented Power Crisis انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں بجلی کے حوالے سے اس طرح کی ابتر صورتحال نہ کبھی سنی اور نہ دیکھی ہے۔‘‘