اتحاد اسلامی جموں وکشمیر کے اراکین قصبہ اننت ناگ کے مٹن چوک میں جمع ہوئے اور قصبہ کے لالچوک تک ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی۔
اننت ناگ میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج ریلی کے دوران وسیم رضوی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تنظیم سے وابستہ علماء کرام نے کہا کہ ’’دنیا کی کوئی بھی طاقت مقدس قرآن مجید کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتی۔‘‘
انہوں نے حکومت سے ’’وسیم رضوی کو پھانسی‘‘ دیے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
وسیم رضوی کی اس حرکت پر ملک بھر میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مسلم رہنمائوں اور تنظیموں کی جانب سے وسیم رضوی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔