جنوبی کشمیر South Kashmir کے نوگام، ویری ناگ علاقے میں پنچ، سرپنچوں نے بی ڈی او کی منتقلی BDO Nowgam, Verinag Transferred, Locals Protest کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی ڈو او کو واپس تعینات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بی ڈی او کی منتقلی ویری ناگ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ منتقل کیے گئے بی ڈی او Block Development Officer کو تین ماہ قبل ہی علاقے میں تعینات کیا گیا تھا جو تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔