جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں بجلی کٹوتی کو لیکر آج مرکزی اوقاف اسلامیہ کی صدارت میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
بعد نماز جمعہ مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تحصیل آفس ویری ناگ میں تحصیلدار کو میمورنڈم دیا۔
اوقاف کے صدر فاروق احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس مقامی باشندے آئے تھے جنہوں نے شکایت کی کہ آٹھ گھنٹے بجلی دینے کا وعدہ ہے لیکن اس میں بھی کٹوتی کی جاتی ہے۔ کبھی بجلی دو گھنٹے آتی ہے تو کبھی ایک گھنٹے۔ اس کے باوجود بجلی کے بل کافی زیادہ آرہے ہیں اور اس کو لیکر سب پریشان ہیں۔