اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کپرن علاقے میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج - طلبہ کو مشکلات

کپرن، اننت ناگ کے باشندوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے علاقے میں ناقص ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔

اننت ناگ: کپرن میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج
اننت ناگ: کپرن میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 9, 2021, 8:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے کپرن، اننت ناگ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اننت ناگ: کپرن میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انکے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث قریب 150 کنبوں پر مشتمل آبادی گھپ اندھرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیاب کے سبب لوگوں خاص طور پر طلبہ کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے علاقے میں ناقص ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: حالیہ ہلاکتوں کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے گزارشات کرنے کے باوجود علاقے میں اعلیٰ کوالٹی کا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جا رہا۔

احتجاجیوں نے محکمہ بجلی سے علاقے میں ٹرانسفارمر نصب کیے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details