اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Qazigund Against Kashmiri Pandit's Killing: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد قاضی گنڈ میں احتجاج - کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد قاضی گنڈ میں احتجاج

کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت Kashmiri Pandit Govt Employee Killed کے بعد ویسو قاضی گنڈ میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بلند کیے۔ ویسو قاضی گنڈ مائیگرنٹ کالونی میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر زبردست احتجاج کیا۔ Protest Against Kashmiri Pandit's Killing in Qazigund

Protest Against Kashmiri Pandit's Killing in Qazigund: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد  قاضی گنڈ میں احتجاج
Protest Against Kashmiri Pandit's Killing in Qazigund: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد قاضی گنڈ میں احتجاج

By

Published : May 12, 2022, 10:02 PM IST

Updated : May 12, 2022, 11:00 PM IST

کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت Kashmiri Pandit Govt Employee Killed کے بعد احتجاج کے دوران کشمیری پنڈت بی جی پی اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ کشمیری پنڈت راکیش نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم یہاں بچوں کو پڑھانے یا دوسرے سرکاری کاموں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ہمارا قتل کیوں ہورہا ہے؟

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد قاضی گنڈ میں احتجاج

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing: راہل بٹ کے قتل کے خلاف کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے اور بی جے پی انہیں تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔

اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج Protest Against Kashmiri Pandit's Killing

اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیری پنڈت احتجاجیوں نے پہلگام روڈ پر چراغ جلا کر دھرنا دیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے راہل بٹ کے ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی پنڈتوں نے کینڈل مارچ نکال کر مقتول راہل بٹ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ تازہ ہلاکت کے بعد اقلیتی برادری کے ارد گرد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ وہیں احتجاج کی وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ Protest Against Kashmiri Pandit's Killing

Last Updated : May 12, 2022, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details