کوکرناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت
لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن کا ازالہ کرنے کے لئے کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت پر لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں سنجیدگی سے اقدام اٹھائے۔
کوکرناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام
جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ بوٹانیکل گارڈن میں بیک ٹو ولیج تین پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمیشنر اننت ناگ کے کے سدھا کے ساتھ کوکرناگ کے ایس ڈی ایم محمد جہانگیر اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ پروگرام میں عوام، اوقاف، بی ڈی سی چیئرپرسن، پنچوں، سرپنچوں کے نمائندوں سمیت کوکرناگ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔