اننت ناگ:ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ اور وومنز ڈگری کالج کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج وومنز کالج اننت ناگ کے آڈیٹوریم میں "خواتین کو بااختیار بنانے" کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خواتین کے حقوق، سماج میں ان کی اہمیت اور وقار کے بارے میں روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کے سکریٹری نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیے۔خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے سماجی اور معاشی طور بااختیار بنانے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔تعلیمی بااختیار بنانا دیگر تمام اقسام کے بااختیار بنانے کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے، اس کے علاوہ الیکٹریشن، پلمبر وغیرہ جیسے غیر روایتی کاموں میں خواتین میں ہنر مندی کی نشونما کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور مستحکم کرنے کے لئے مختلف ہنر سکھانے کی ضرورت ہے،تاکہ وہ خود اپنی روزی روٹی کا انتظام کر سکیں اور اس کے لئے ڈیجیٹل انڈیا جیسے پلیٹ فارم کو استعمال میں لانا چاہئے، جس کے ذریعہ خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں، حفاظت ان کے حقوق سے متعلق جانکاری حاصل ہوگی۔