کوکرناگ:وائلو سنگ پورہ ٹنل اور کپرن دیسا روڈ کے لئے اواز بلند کرنے والے ڈی ڈی سی ویری ناگ پیر شہباز نے کہا کہ کہ ضلع اننت ناگ کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ کپرن دیسا روڈ اور وائلو سنگ پورہ ٹنل کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس پر تعمیر و تجدید کا کام شروع نہیں ہو رہا تھا، لیکن چند دن قبل ہی وہ مرکزی وزارات ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کی اور یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی مذکورہ پروجیکٹوں پر تعمیراتی کام شروع کرائے گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دس سے بیس دنوں کے اندر وائلو سنگ پورہ ٹنل پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگوں کی دوسری بڑی مانگ تھی کہ کپرن دیسا روڈ پر بھی تعمیراتی کام شروع کیا جائے، جس کا تعمیراتی کام بھی جلد ہی شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وائلو سنگ پورہ ٹنل کو منظوری ملنے کے بعد لوگوں میں تذبذب پھیل گیا کہ مزکورہ پروجیکٹ کے لئے یونین بنائی گئی ہے اور اس پر وہی یونین کام کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایل جی منوج سنہا سے کچھ روز قبل ملاقات کی اور ان کو یہ معاملہ نوٹس میں لایا ۔انہوں نے کہا کہ ایک جی نے کہا کہ مزکورہ پروحیکٹ میں جو بھی ورکز یا مزدور درکار ہوں گے، وہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے لوگوں کے ساتھ اس حوالے سے کوئی بھی ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ پیز شہباز نے کہا کہ وائلو سنگ پورہ ٹنل بننے سے روزگار کے کافی وسائل پیدا ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد اس علاقہ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹنل بننے سے کئی گھنٹوں کا سفر خٹم ہوگا ور مذکورہ ٹنل سال ہا سال کے لئے کھلی رہے گی۔