اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Arrangements: پرنسپل سکریٹری نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا - Amarnath yatra 2022

پرنسپل سکریٹری نے کیمپ ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں اور اپنے کیمپوں میں انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یاترا کے آغاز سے قبل تمام سہولیات میسر ہو۔Amarnath yatra 2022

پرنسپل سکریٹری نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا
پرنسپل سکریٹری نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 16, 2022, 11:13 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، نتیشور کمار نے شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پہلگام کے نُن وان بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر ایس پانڈورنگ کے پولے اور محکمہ صحت اور سیاحت کے سربراہان تھے۔ اس موقعہ پر انہوں نے خیموں کی تنصیب ، سیکورٹی کی تعیناتی، صفائی کی سہولیات، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تلاشی مقامات، سربل پر بھی انتظامات کا معائنہ کیا۔Amarnath yatra 2022

پرنسپل سکریٹری، جو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سی ای او بھی ہیں، نے پہلگام کے مختلف کیمپ ڈائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ منصوبہ کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔پرنسپل سکریٹری نے کیمپ ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں اور اپنے کیمپوں میں انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یاترا کے آغاز سے قبل تمام سہولیات میسر ہو، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا، ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا، مختلف لائن ڈپارٹمنٹس کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ Amarnath yatra arrangements

ABOUT THE AUTHOR

...view details