اردو

urdu

ETV Bharat / state

President MC Dooru Meeting: ڈورو ویری ناگ میں پی ایم سواندھی اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا - Vendor Registration IN DOORU VERINAG

میونسپل کونسل ڈورو ویری ناگ کے صدر نے وزیر اعظم سواندھی اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں (اسٹریٹ وینڈرز) کے رجسٹریشن کی پیشرفت اور دکانداروں کے لیے منتخب جگہ پر منتقلی کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ Reviews Meeting Of PM SVANidhi

president-mc-dooru-verinag-reviews-progress-of-pm-svanidhi
ڈورو ویری ناگ میں پی ایم سواندھی اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

By

Published : May 18, 2022, 9:19 PM IST

اننت ناگ:میونسپل کونسل ڈورو ویری ناگ کے صدر نے وزیر اعظم سواندھی اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں (اسٹریٹ وینڈرز) کے رجسٹریشن کی پیشرفت اور دکانداروں کے لیے متعلقہ جگہ کی منتقلی کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ Reviews Meeting Of PM SVANidhi

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ علاقے میں 60 دکاندار پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں اور 50 اضافی دکانداروں کو رجسٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو بتایا کہ وہ اپنی ریڑی اور کھوکے رابطہ سڑکوں سے دور نصب کریں اور یقینی بنائیں کہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی منتقلی کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں ایم سی ڈورو ویری ناگ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ایم سی کے عہدیداران، اسٹریٹ وینڈرز اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details