جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور عام لوگوں کے ساتھ طلباء کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع اننت ناگ میں بجلی کی نامناسب سپلائی اور غیر شیڈول تخفیف سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہر ماہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود بھی انہیں بجلی کی مناسب سپلائی نہیں مل پاتی ہے۔
جسے نہ صرف روز مرہ کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں بلکہ بچوں کی تعلیم بھی کافی حد تک متاثر ہو رہی ہے۔