وبائی صورتحال کے دوران جموں و کشمیر میں سیاحت کو شدید دھچکا لگنے کے بعد اگرچہ حکام کی جانب سے سیاحت کو ہوئے نقصان کی کچھ حد تک برپائی کرکے غیر مقامی سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کیا گیا لیکن زندگی کی رفتار اتنی سست ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحتی مقامات پر سناٹا چھایا رہا۔
اب جبکہ وبائی صورتحال سے باہر نکلنے کی امیدیں نظر آرہی ہیں وہیں وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران پہلگام میں درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود بھی غیر مقامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوش ہے۔
سیاحوں کی آمد سے پہلگام میں رونقیں بحال
ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے مہمان سیاحوں کا کہنا ہے یہاں آکر انہیں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے اور پہاڑوں پر برف کا فرش ایک دل افروز منظر پیش کرتا ہے۔
کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ان دنوں بالی ووڈ کی متعدد شخصیات موجود ہے جو یہاں سیریلز کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ایسے میں فلم ساز بھی کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
دراصل گزشتہ دنوں فلم سازوں کی ٹیم کشمیر وارد ہوئی تھی اور مختلف سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا۔ تاکہ مستقبل میں فلموں کی عکس بندی کی جائے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید مرکبان نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں کے آنے سے رونق دکھائی لوٹ ائی ہے۔ کووڑ 19 اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آج کاروبار کسی حد تک بحال ہو گیا ہے۔
واضح رہے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور کووڈ 19 کے بعد یہاں کے انتظامیہ نے پہلگام میں سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں دی تھی اور پہلگام میں ٹوریزم سے وابستہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔