جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں پونی سروس کا آغاز 31 مئی کو سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے مختلف محکموں کے نمائندوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیا تھا۔ پری پیڈ سروس کے تحت، سیاح پونے اسٹینڈ نمبر 1 (پٹرول پمپ کے قریب) سے ایک مقررہ جگہ پر گھوڑے کی سواری بُک کر سکتے ہیں۔ اس سروس کے آغاز سے مقامی پونی والے بہت خوش نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مکمل نَظم و ضَبط ہوگا اور سیاحوں کو بھی ایک محفوظ سروس فراہم ہوگی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سکریٹری سیاحت نے مَقامی اسٹیک ہولڈرز کو پونی سروس کے لیے پری پیڈ کاؤنٹر کے قیام میں پیش قدمی کرنے پر مبارکباد پیش کی تھی اور امید ظاہر کی کہ اس کاؤنٹر کے قیام سے دھوکہ دہی یا تکلیف کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وحید احمد صدر پونی ایسوسی ایشن پہلگام نے کہا ہے کہ اس کاؤنٹر کے قیام سے دھوکہ دہی یا تکلیف کی شکایت موصول نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بہت شکر گزار ہے محکمہ سیاحت کا جنہوں نے اس سروس کا آغاز یہاں پر کیا ہے۔