ضلع اننت ناگ کے بلاک پہلگام میں ڈی ڈی سی انتخابات میں چھ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں پر 89 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، وہیں ضلع شوپیاں کے کیلر بلاک میں 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مذکورہ بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
ضلع پلوامہ کے اچھہ گوزہ میں 17 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں یہاں ڈی ڈی سی کے لئے 3 امیدوار میدان میں ہیں، وہیں ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ مراکز کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انتخابات کو پر امن طریقہ سے انجام دینے کے لیے جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔