اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات ضبط، اسمگلر گرفتار - Mattan Police Station

پولیس نے فکی کو ضبط کر کے منشیات فروش محمد شفیع کو موقع پر ہی گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

اننت ناگ میں منشیات ضبط، اسمگلر گافتار
اننت ناگ میں منشیات ضبط، اسمگلر گافتار

By

Published : Jul 29, 2021, 1:24 PM IST

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات فروش کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد مٹن پولیس تھانہ سے وابستہ متعلقہ ایس ایچ او اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مٹن کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے نانل مٹی پورہ علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کارروائی کے دوران محمد شفیع نجار ولد غلام محمد نجار کے گھر سے پانچ کونٹل فُکی (پوشتہ کا چھلکا) برآمد کیا گیا۔

پولیس نے فکی کو ضبط کر کے منشیات فروش محمد شفیع کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت مزید تفتیش شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی خرابی کے پیش نظر ضلع انتطامیہ اننت ناگ نے ہیلپ لائنز قائم کی


ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے منشیات مخالف مہم میں پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تب تک یہ مہم جاری رہے گی جب تک پورے ضلع کو منشیات سے پاک نہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details