پولیس افسر کی شناخت چند پورہ کنیل ون بجبہاڑہ کے رہنے والے محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔
عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس افسر ہلاک - حملہ آوروں کی تلاشی شروع
ضلع اننت ناگ کے چند پورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔
عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے چند پورہ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک پولیس افسر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ زخموں کی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس افسر چھٹی پر گھر آگئے تھے جس دوران عسکریت پسندوں نے گھر کے باہر اس پر حملہ کیا۔