جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر ہوئے حملہ میں ملوث عسکریت پسند کی شناخت کر لینے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایک سی آر پی ایف جوان سمیت ضلع کولگام کے رہنے والے نو سالہ کمسن لڑکا ہلاک ہوا تھا۔
بجبہارہ حملے میں ملوث عسکریت پسند کی شناخت
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عسکریت پسند تنظیم جے کے آئی ایس سے وابستہ زاہد داس اس حملے میں ملوث ہے۔
بجبہارہ حملے میں ملوث عسکریت پسند کی شناخت
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عسکریت پسند تنظیم جے کے آئی ایس سے وابستہ زاہد داس اس حملے میں ملوث ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ملوث عسکریت پسند کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج دوپہر ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں پادشاہی باغ کے مقام پر عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت نہان احمد ولد محمد یاسین بھٹنامی ایک نو سالہ کمسن فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا تھا۔