جموں کشمیر پولیس کی منشیات مخالف کارروائی کے تحت اننت ناگ کے لازى بل علاقے میں ایک شخص کے قبضے سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
پولیس پوسٹ جرنل بس سٹینڈ کے انچارج منظور احمد کے مطابق لازی بل علاقے میں کئی روز سے منشیات کے کاروبار کی اطلاع موصول ہو رہی تھی اس سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ اسی دوران آنچی ڈوره اننت ناگ کے مشتاق احمد خان نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشتاق احمد پیشہ سے ایک آٹو ڈرائیور ہے اور اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔