اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested: اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزمین گرفتار - اننت ناگ کی خبر

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔

اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزم گرفتار
اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزم گرفتار

By

Published : Nov 23, 2021, 4:01 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ شے بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بجبہاڑہ کو منشیات فروشوں کے کاروبار کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجبہاڑہ میں ناکہ لگایا۔

ناکہ کے دوران ہی مہراج احمد شیخ ولد محمد اسماعیل شیخ ساکن ڈلگیٹ سرینگر، محمد الطاف بالوکی ولد عبدل رشید بالوکی ساکن ریناواری سرینگر اور رئیس احمد لون ولد عبدل سلام لون ساکن پروچھل پلوامہ کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی اور تلاشی مہم کے دوران ان کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :Pulwama Police: پلوامہ پولیس نے ایک سلیپر سیل ماڈیول کا پردہ فاش کیا



اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آر درج کیا گیا جبکہ ملزمین کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details