اننت ناگ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بجبہاڑہ کو منشیات فروشی کے کاروبار کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالغنی ڈار ساکن تلخن بجبہاڈہ کے گھر کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران رہائشی گھر میں بیت الخلاء کے نیچے چھپائے گئے 18 کلو گرام چرس کو برآمد کرلیا گیا۔
اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 263/2021 تھانہ بجبہاڑہ میں درج کیا گیا جبکہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔