جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ ہے۔ اس علاقے میں ضلع کا پہلا کوویڈ معاملہ سامنے آنے کے بعد شانگس کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دے دی گئی لیکن اشیاء ضروری، ادویات اور دیگر لازمی کاموں کے سلسلے میں گھروں سے باہر جانے کے لئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
اس پریشانی سے باہر نکلنے کیلئے شانگس حلقے میں لوگوں نے سائیکل کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔ شانگس حلقے میں لوگ اپنے ضروری کاموں کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ سائیکل پر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
جہاں لوگ اس دور جدید میں گاڑیوں، موٹر سائیکلز کا استعمال کرتے تھے اور سائیکل چلانا بھول گئے تھے لیکن شانگس حلقے میں لوگوں نے اس لاک ڈاؤن میں سائیکل کو برائے کار لا کے گھر سے باہر نکلنے کے لیے سائیکل کا استعمال کر کے اپنی مشکلات کا حل تلاش لیا ہے۔