اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپنی مدد آپ کا جذبہ، چندہ کی مدد سے سڑک گھر تک پہنچائی - اپنی مدد آپ کا جذبہ

گاؤں کے مکینوں نے فی کنبہ 5 ہزار روپے جمع کئے اور تقریباَ ڈھائی لاکھ روپے جمع کر کے سڑک کا کام شروع کیا ہے۔

anantnag
anantnag

By

Published : Sep 16, 2020, 6:38 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دور دراز گائوں ڈونگی واری ڈورو کے لوگ کئی سالوں سے گاوں تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایسے میں اب لوگوں نے خد چندا اکٹھا کر کے گاوں تک سڑک پہنچانے کا کام مکمل کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا 'ہم عرصہ دراز سے انتظامیہ سے اپیل کرتے آرہے ہیں کہ ڈونگی واری اور ملک آباد کے بیچ سڑک تعمیر کی جائے اور اس سلسلے میں ’’ گائوں کی اور‘‘ پروگرام کے دوران بھی انتظامیہ سے اس سلسلے میں مطالبہ کیا گیا تھا'۔

اپنی مدد آپ کا جذبہ

انہوں نے کہا 'سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے'۔

اب اس پسماندہ گاؤں کے مکینوں نے فی کنبہ 5 ہزار روپے جمع کیے اور تقریباَ ڈھائی لاکھ روپے جمع کر کے سڑک کا کام شروع کیا ہے۔

4 کلو میٹر لمبی اس سڑک کیلئے لوگوں نے ذاتی زمین بھی وقف کر دی۔ وہیں انتظامیہ سے لوگوں کی امیدیں ابھی بھی برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
پی ڈی پی: 20 رہنما ابھی بھی نظر بند، مرکز کے دعوے جھوٹے

سڑک تعمیر ہونے سے اب گائوں کے سینکڑوں افراد کو لمبی مسافت طے کرنے سے نجات مل گئی ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کو پختہ بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details