جنوبی ضلع اننت ناگ کے دچھنی پورہ بلاک سے ڈی ڈی سی انتخابات کے امیدوار اور کانگریس کے سینیئر رہنما عرفان احمد بٹ عرف عرفان کلرو نے کہا کہ کانگریس ایک واحد ایسی جماعت ہے جو ریاست کو تمعیر و ترقی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے اقتدار کے دوران ریاست میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔
لوگ ایماندار نمائندے کا انتخاب کریں: عرفان کلرو عرفان نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جس میں ہر ایک کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح کے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ تاہم لوگوں کو ایماندار اور شریف النفس نمائندے کا انتخاب کرنا چاہئے جو حقیقی معنوں میں ان کی بہتر نمائندگی کر سکے اور عام عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے میں پیش پیش رہے۔ عرفان نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا۔ جمہوریت میں ہر ایک کا حق بنتا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکے۔ تاہم سیاسی جماعتوں کو تعمیر و ترقی کی طرف جانب زیادہ سے زیادہ اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔
عرفان کلرو دچھنی پورہ کے سریگفوار، ودائی و دیگر مختلف علاقوں میں اپنے حامیوں سے ملاقات کرنے گئے تھے۔