اردو

urdu

ETV Bharat / state

اچھہ بل: حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج - تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام

سیلف ہیلپ گروپ کوٹے کو ختم کرنے کے خلاف اس سے وابستہ افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج
حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 13, 2020, 7:49 PM IST

ایک طرف حکومت تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے تو دوسری جانب سرکار سیلف ہیلپ گروپ کوٹے کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسی حکم نامے کے خلاف سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ افراد نے اچھہ بل اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج

سیلف ہیلپ گروپ میں شامل انجینرس و دیگر ڈپلوما ہولڈرز نے کہا کہ سرکار کا یہ حکمنامہ ان کے مستقبل کو تاریک بنا دے گا کیونکہ سرکار پہلے ہی انہیں سرکاری نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: وندیولگام میں پل کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ سے لوگ پریشان


ایسے میں سیلف ہیلپ گروپ کے کوٹے سے وہ مختلف تعمیراتی کام انجام دیتے تھے جسے ان کی روزی روٹی چل رہی تھی۔

مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرکار نے جلد از جلد یہ حکمنامہ کالعدم قرار نہیں دیا تو وہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details