ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اقبال پورہ کھریٹی اور اس سے ملحقہ کئی علاقوں کے رہایش پذیر لوگوں کو نالہ گاورن پر پل نہ ہونے کے سبب سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں مذکورہ نالہ پر پُل دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کئی مشکلات کا سامنا درپیش ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگ کسم پُرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بہنے والہ نالہ گاورن پر پل نہ ہونے کے سبب ایک بچے کو اپنی جان گوانی پڑی، جبکہ کئی مرتبہ ان کے مال مویشی نالئہ گاورن کی نذر ہو گئے۔ بعض اوقات مذکورہ نالئہ میں پانی کے تیز بہاؤ کے سامنے لکڑی کا پل ٹک نہیں پاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سال میں کئی بار نالئہ گاورن کو پار کرنے کے لئے پل بنانے پڑتے ہیں، کیونکہ نالئہ گاورن کے پانی کی سطح سال میں کئی بار بڑھ جاتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جب بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو اِنہیں پل نا ہونے کے سبب کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق جب بھی مذکورہ نالئہ میں سیلاب آتا ہے تو انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا ناممکن ہو جاتا ہے اور یہ سارا علاقہ بلاک ہیڈ کواٹر سے منقطع ہو جاتا ہے۔