جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم بٹینگو علاقے میں نہر کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کافی پریشان ہے۔
نہر کا پانی گھروں میں ادخل لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ آبپاشی کی نااہلی کی وجہ سے اس نہر کا پانی رہائش پزیر مکانوں میں گھس جاتا ہے اور کئی رہاشی مکانات زیر آب ہیں۔
یہ نہر گزشتہ کئی سالوں سے یہاں قائم ہے، لیکن اس کی مرمت ابھی تک نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں قائم بستی خوف زدہ ہے۔
نہر کا پانی لوگوں کے آنگن، برآمدے اور کمروں میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مکانوں میں دراریں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس تعلق سے کئی بار مقامی آبادی نے احتجاج بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اس نہر کی مرمت کے بارے میں بات کی لیکن محکمہ نے توجہ نہیں دی۔
لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ اُنہیں ہمیشہ اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ کہیں اُن کا رہائشی گھر گر نہ جائے اور وہ اس کی زد میں آ جائیں۔ کئی لوگ اسی خوف میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فون پر جب یہ معاملہ محکمہ آبپاشی کے اسسٹنٹ ایکزیکوٹو انجینئر نثار احمد کی نوٹس میں لایا، تو اُنہوں نے کہا کہ اس نہر کے تعلق سے ایک پروجیکٹ بن رہا ہے۔ جونہی رقومات واگزار ہوگی محکمہ کی طرف سے لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔