اننت ناگ:سینیئر سماجی سیاسی رہنما عمران شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کو 370 اور 35اے سے کوئی مطلب نہیں ہے، یہاں کے نوجوان کو روزگار اور بنیادی سہولیت درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے ابھی تک 370 اور 35A کے نام پر کشمیری عوام کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 370 اور 35 اے پر مہر لگا دی جس سے یہاں کے سیاست دان پریشان ہو گئے ہیں۔
شاہ نے بتایا کہ یہاں کی علاقائی پارٹیوں نے 370 اور 35A کے نام پر گمراہ کیا تھا اور اب ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ میں اپنے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
عمران شاہ نے بجلی کی موجودہ صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیتوں کے باوجود ،سخت سردیون میں عوام کو جان بوجھ کر بجلی کی مسلسل کٹوتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
شاہ نے اننت ناگ کے داؤد چیک انزولہ اور شیر پورہ بالا میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی فیس میں بہت زیادہ اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے،لیکن سپلائی قلیل مقدار پر دی جاتی ہے جس سے صارفین خاص طور پر طلبہ بزرگوں اور بیماروں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہی طالب علموں کی پڑھائی بھی پوری طرح متاثر ہو رہی ہے، جو مختلف امتحانات کی تیاری کر رہے۔