وادی کشمیر میں قدرت نے پانی کے بے پناہ ذخائر پیدا کئے ہیں۔ اس کے باوجود آج بھی یہاں کے لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں واقع نوشہرہ علاقہ کی گجر بستی اس جدید دور میں بھی پانی کی سہولیت سے مہروم ہے، جس کی وجہ سے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
سنہ 2021 میں سرکار نے کئی بڑے پروجیکٹس کے ذریعہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کا دعوی کیا۔ اس کے باوجود نوشہرہ گجر بستی میں یہ سارے اقدامات بے کار ثابت ہوئے۔ کیونکہ مزکورہ علاقہ کے پسماندہ لوگ اس دور جدید میں بھی پھٹی ہوئی پائپ سے پانی حاصل کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ضرورت کے وقت اسی پھٹی ہوئی پائپ سے پانی لے جانا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی کے پاس جاکر انہیں اپنی شکایت سے آگاہ کیا، لیکن ہر بار اُنہیں نظر انداز کیا گیا۔