اردو

urdu

ETV Bharat / state

قصبہ بجبہاڑہ کی اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ - گلی کوچوں میں پھسلن

وادی کشمیر میں گزشتہ ہفتے ہوئی بھاری برفباری کے بعد اگرچہ انتظامیہ نے مین قصبوں، بازاروں، اہم رابطہ سڑکوں اور شاہراہوں پر سے برف ہٹائی ہے، تاہم اب بھی متعدد مقامات خصوصا اندرونی سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے۔

قصبہ بجبہاڑہ کی  اندرون سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ
قصبہ بجبہاڑہ کی اندرون سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 15, 2021, 5:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں میونسپل کمیٹی نے اگرچہ کئی اہم رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹائی ہے، تاہم کئی علاقوں سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ بلدیہ کا عملہ کئی اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے میں سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

قصبہ بیجبہاڈہ کی نیو کالونی کے لوگوں نے میونسپلٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برف ہٹانے کے حوالے سے کئی مرتبہ میونسپلٹی حکام سے رابطہ کیا، تاہم کمیٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

قصبہ بجبہاڑہ کی اندرون سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر برف جمع ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ رابطہ سڑکوں سے پہلے ہی برف ہٹائی گئی تھی، لیکن لنک روڈز پر برف نہ ہٹانے کے سبب گلی کوچوں میں پھسلن پیدا ہو گئی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر یہ معاملہ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکیٹوں آفیسر کی نوٹس میں لایا، تو اُنہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے جلد ہی کارروائی عمل میں لاکر کالونی سے برف ہٹائے جانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details