جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں ڈومسائل سرٹفکیٹ نکالنے والوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔ یہ لوگ ایسے دور میں دفتر میں جمع ہوئے ہیں جب کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈومسائل سرٹفکیٹ نکالنے والوں کا ہجوم ضلع اننت ناگ کے ڈی سی دفتر میں ان دنوں لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین لائینوں میں رہ کر ڈومسائل سرٹفکیٹ کی حصولیابی کے لئے گھنٹوں یہاں جمع رہتے ہیں۔
ڈی سی دفتر میں جمع لوگوں میں سے کم ہی لوگ ایسے ہیں جو ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہاں سماجی دوری کا بھی خیال کم ہی رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں انہدامی مہم کا آغاز
لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی دفتر میں ضلع افسران رہتے ہیں جن میں ضلع کمشنر ، اے ڈی سے، تحصیلدار اور دیگر افسران ہیں۔ ان کی موجودگی میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں رہتی ہے۔
مقامی لوگوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی سی آفس کا یہ حال رہا تو ضلع کے تمام لوگ کوررونا وائرس سے متاثر ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب انتہائی خطرناک صورت حال ہوگی۔
لوگوں کا انتظامیہ سے سوال ہے کہ اگر آن لائن سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لئے سہولیت رکھی گئی ہے تو پھر لوگوں کو ڈی سی آفس میں کیوں جمع ہونا پڑ رہا ہے۔
لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ کورونا وائرس کے دور میں مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔