بجبہاڑہ:کشمیر اپنی پُر فضا آب و ہوا اور خوبصورتی کے لیے جہاں پوری دنیا میں کافی مشہور و معروف ہے، وہیں یہ بات بھی عیاں ہے کہ کشمیر کے قدرتی آبی وسائل کو دیکھ کر کبھی انسان کی آنکھوں کو تراوٹ ملتی تھی، لیکن دور حاضر میں جب ان آبی ذخائر پر نظر پڑتی ہے تو چہرے پر مایوسی چھا جاتی ہے۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara
کشمیر کے لوگ گزشتہ چند سال قبل ان ندی نالوں کا پانی ضروریات زندگی کے لیے استعمال کرتے تھے، لیکن دور حاضر میں ندی نالے ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کا واگہامہ علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے تقریباً 8 کلو میٹر کی دوری پر قائم ہے، جہاں تقریباً آٹھ ہزار سے زائد لوگ رہائش پزیر ہیں لیکن علاقہ سے بہنے والی ندی کافی آلودہ ہو چکی ہے۔ ندی کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے انبار پڑے ہوئے ہیں۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ندی کے آلودہ ہونے سے ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، واگہامہ کے لوگوں کے مطابق مذکورہ ندی کے دونوں اطراف میں کوڑے کا انبار پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں طبی شعبہ سے وابستہ کئی لوگوں کے میڈیکل شاپ قائم ہیں۔ جہاں سے نکلنے والی غیر معیاری چیزوں کو مقامی دکاندار مذکورہ ندی میں ڈال دیتے ہیں۔ جس کے باعث ندی میں پنپنے والی مچھلیاں بھی غائب ہوچکی ہیں۔