جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں راشن گھاٹ پر چاول ہونے کے باوجود لوگ راشن سے محروم ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت نے راشن گھاٹوں پر پوائنٹ آف سیل نامی مشین نصب کی ہے، لوگوں کو کئی کئی روز تک چاول سے محروم رہنا پڑتا ہے۔
کوکرناگ علاقے کے اہلن پائین گڈول علاقہ کے لوگوں کے مطابق علاقہ میں پسماندگی کی وجہ سے بیشتر لوگ مزدوری سے وابسطہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کے فینگر پرنٹس بایومیٹرک سیسٹم سے میل نہیں کھاتے، نتیجتاً لوگوں کو کئی کئی روز تک راشن گھاٹ کے چکر لگانا پڑتا ہے، جبکہ ان مفلوکلحال لوگوں کو اُس دن مزدوری سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: