اردو

urdu

لاری پورہ گالف کورس روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Sep 17, 2020, 10:38 PM IST

ضلع اننت ناگ کے لاری پورہ پہلگام سے گالف کورس کی طرف جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

People are disturbed due to bad condition of  laripora gulf course road
لاری پورہ گالف کورس روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لاری پورہ پہلگام سے گالف کورس کی طرف جانے والی سڑک پر معمولی بارش کے ہوتے ہی کافی زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لاری پورہ گالف کورس روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

سڑک کی خستہ حالی سے لاری پورہ کے علاقے میں سیاحوں کی تعداد پر کافی اثر پڑا ہے، واضع رہے کہ لاری پورہ پہلگام میں بہت سارے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹل قائم ہیں جن کی طرف جانے والا یہ منفرد راستہ ہے۔

لاری پورہ گالف کورس روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے ہوگئے ہیں، تین سال پہلے اس سڑک کی تعمیر وتجدید کے کام کے لیے پہلگام ڈیولپمنٹ انتظامیہ نے کام شروع کیا تھا مگر کام کو ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا اور اب تین سال کے بعد بھی یہ روڈ مکمل نہیں کیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے ایک سال پہلے اسی روڈ پے ایک بہت بڑا دلسوز حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک سیاح کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، روزآنہ حادثات کے واقعات رونما ہونا معمول بن چکا ہے، انہوں نے کئی مرتبہ سڑک کا معاملہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم متعلقہ محکمہ نے کوئی غور نہیں کیا، انہوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ مسئلہ اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیر پہلگام سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، تاہم انہوں نے فون پر بات کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اس سڑک کی میکڈمائزیشن کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور چار دن کے اندر اندر اس سڑک کی تعمیر وتجدید کا کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details