اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azad Group Workers Convention : پیرزادہ سعید کی زیر قیادت آزاد گروپ کا اجلاس - پیر زادہ محمد سعید کی صدارت میں ایک اجلاس

جنوبی کشمیر South Kashmirکے کوکرناگ علاقے میں سابق کانگریس لیڈر پیر زادہ محمد سعید کی سربراہی میں آزاد گروپ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ Azad Group Workers Convention

پیرزادہ سعید کی زیر قیادت آزاد گروپ کا اجلاس
پیرزادہ سعید کی زیر قیادت آزاد گروپ کا اجلاس

By

Published : Sep 13, 2022, 12:04 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں سابق کانگریس لیڈر پیر زادہ محمد سعید کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آزاد نے ہمیشہ جموں کشمیر کی عوام کی بقاء کے لئے کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ پردیش کانگریس کے بیشتر سینئر رہنماؤں نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر غلام نبی آزاد کے ساتھ ہاتھ ملایا۔‘‘ مقررین نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’گزشتہ کئی برسوں سے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کانگریس انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔‘‘Peerzada Syed Held Workers Convention

پیرزادہ سعید کی زیر قیادت آزاد گروپ کا اجلاس

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کانگریس لیڈر اور آزاد کے گروپ میں شامل ہونے والے سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے ان کی ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ گپکار الائنس کے ساتھ شامل ہونے کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ پوری طرح معائنہ، سوچ وِچار کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے کہ وہ پی اے جی ڈی کے ساتھ ہاتھ ملائیں اور اگر ملائیں تو کن بنیادوں پر۔Peerzada Syed Held Workers Convention in Kokernag

پیرزادہ سعید نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ انہوں کانگریس پارٹی سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔ سعید نے کہا کہ ’’آزاد نے پہلے ہی لوگوں کے سامنے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، کوئی پوشیدہ منشا نہیں۔ ہم کیا چاہتے ہیں اور کس طرح سے جموں کشمیر کے عوام کو پیش آنے والے مشکلات اور مصائب سے چھٹکارا دلائیں گے، پوری طرح واضح کر دیا گیا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details