اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag accident pedestrian killed: اننت ناگ میں کار کی ٹکر سے راہگیر ہلاک - اننت ناگ تیز رفتار کار راہگیر کو کچل ڈالا

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تیز رفتار کار نے ایک راہگیر کو کچل ڈالا۔ Pedestrian killed in road accident in anantnag

a
a

By

Published : Aug 12, 2023, 12:08 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :ہفتہ کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پائے بُوگ علاقے میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک راہگیر کی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہونے والے شخص کی شناخت ضلع اننت ناگ کے مٹن پائے بوگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے غلام حسن میر ولد حبیب اللہ میر کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع متوفی کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک شہری، ضلع اننت ناگ کے پائے بوگ علاقہ میں سڑک کے کنارے چل رہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار گاڑی (کار) نے اسے شدید ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں راہگیر خون میں لت پت سڑک پر گر گیا، جس کے فوراً بعد وہاں پر موجود لوگوں نے اسے اٹھا کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

مزید پڑھیں:Kokarnag Road Accident کوکرناگ سڑک حادثہ میں ایک کی موت دو زخمی

قانونی اور طبی لوازمات کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا، جوں ہی میت کو اس کے آبائی علاقہ پہنچایا گیا تو وہاں پر صف ماتم بچھ گئی۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لے لیا ہے اور معاملہ کی نسبت تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے حکام، خاص کر محکمہ ٹریفک سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details