جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی لیڈروں نے اپنی پہل شروع کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں آج حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو علاقہ میں پی ڈی پی کی جانب سے ورکرس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر لیڈر عبد السلام ریشی نے کی، ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈر گلزار احمد کھٹانہ اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی ان کی اہلیہ خالدہ بی بی بھی موجود تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ وہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گپکار ڈیکلیریشن کے چنندہ امیدوار کو بھاری عکسریت سے کامیاب بنائیں'۔