اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سیاسی جموعتوں اور لوگوں کو انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہئے' - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان رفیع احمد میر

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان رفیع احمد میر نے کہا کہ 'ریاست میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باعث لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے اور کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس پر اپنا ردعمل دیا ہے'۔

RAFI MOHAMMAD MIR

By

Published : Jul 31, 2019, 8:53 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اور گورنر انتطامیہ کو اس بات کی وضاحت کرنا چاہیے تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکیں'۔

میرسیاسی جموعتوں اور لوگوں کو انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہئے: رفیع احمد
سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی انتخابات کے لیے پہل کرنی چاہیے تاکہ ریاست میں جمہوری طرز کی حکومت کا قیام ممکن ہو سکے۔

انہوں نے اننت ناگ کے دورے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی تیار رہنا چاہیے تاکہ ریاست میں جمہوری طرز کی حکومت کا قیام ممکن ہو سکے'۔

انہوں نےکہا کہ 'میں بحیثیت سیاسی جماعت لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی من پسند پارٹیوں کو ووٹ کریں تاکہ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details