اننت ناگ:پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج تعزیت پرسی کے غرض سے سریگفوارہ میں واقع سینئر کارکن کے رہاش گاہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مرحوم کےگھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی حق میں دعائے مغفرت کی۔Mehbooba Mufti visited Srigufwara to offer condolence
اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائدوں نے موصوفہ سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ پی ڈی پی صدر کے دورے کے موقعہ پر سریگفوارہ جانے والی سڑک پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور بنا چیکنگ کے کسی بھی گاڑی کو علاقہ کی اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔