اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ڈی پی کی جانب سے گوریدرامن کوکرناگ میں پارٹی کنونشن کا انعقاد - پی ڈی پی ورکران کنونشن

پی ڈی پی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں اسمارٹ بجلی میٹرس، بے روزگاری اور مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ سرکار پر ناکامی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار یہاں ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔PDP Convention In Kokernag

pdp-held-workers-convention-in-guridraman-kokernag
پی ڈی پی کی جانب سے گوریدرامن کوکرناگ میں پارٹی کنونشن کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 6:46 PM IST

پی ڈی پی کی جانب سے گوریدرامن کوکرناگ میں پارٹی کنونشن کا انعقاد

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اگلے برس پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں لوگوں کو اپنی اور راغب کرنے کی غرض سے دونوں خطوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔ اسی کڑی کے تحت آئے روز جموں کشمیر کے اطراف اکناف میں پارٹیوں کی جانب سے کنونشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہیں۔


ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ گوریدرامن میں پی ڈی پی کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پارٹی سکی سرپرست اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شرکت کی۔ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر عبدالرحمان ویرے، عبدالغفار صوفی، یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرا کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے ورکران کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔


اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی ڈی پی واحد ایسی جماعت ہے جو جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کر رہی ہے، کیونکہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد یہاں پر ہر آواز کو ختم کیا گیا۔ مقررین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ پی ڈی پی کا ساتھ دے تاکہ کشمیر کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ مقررین نے اسمارٹ بجلی میٹرس، بے روزگاری اور مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ سرکار پر ناکامی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔


اس موقع پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہیں اس کا پی ڈی پی کو بِخوبی احساس ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مرحوم والد مفتی محمد سعید کی طرح لوگوں کو ترجیح دی ہے تاکہ گزشتہ دہائیوں سے جن مشکلات سے لوگ گزر رہے ہیں ان کا کسی حد تک ازالہ نکالا جا سکے ۔

مزید پڑھیں:


اس موقع پر یوتھ پریذیڈنٹ اننت ناگ طارق احمد وانی نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی آج اس دور دراز علاقے میں لوگوں کی مشکلات سنے آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بہت سارے مسائل ہے جن پر بات کرنا ضروری ہے، کانسچیونسی انچارج اور یوتھ پریذیڈنٹ ٹرائبل سل طالب حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ پی ڈی پی جموں کشمیر کے ہر ایک دور دراز علاقوں میں جا کے لوگوں کے مشکلات جانیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا کنونشن بھی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ آنے والے وقت میں جو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ہم بھی اپنے لوگوں کو پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details