اردو

urdu

ETV Bharat / state

PDD Employees Protest In Bijbehara بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کے پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین نے آج سرکل آفس بجبہاڑہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کے چیف ترجمان پیر الیاس نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ 20 دنوں کے اندر انہیں مستقل کیا جائے گا لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کو ہے، لیکن مسئلہ ابھی بھی جوں کا توں بنا ہوا ہے۔PDD Employees Protest In Bijbehara

PDD Employees Protest In Bijbehara
بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Sep 11, 2022, 8:27 PM IST

جموں و کشمیر کے بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کے پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین نے آج سرکل آفس بجبہاڑہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے اس محکمہ میں کام کر رہے ہیں، تاہم آج تک ان کو مستقل نہیں کیا گیا۔PDD Employees Protest In Bijbehara

بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اس موقع پر پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین جموں و کشمیر کے چیف ترجمان پیر الیاس نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بیس دنوں کے اندر انہیں مستقل کیا جائے گا، لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کو ہے، لیکن مسئلہ ابھی بھی جوں کا توں بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ جس کے شکار بجلی محکمہ میں کام کر رہے پی ڈی ایل/ ٹی ڈی ایل ملازمین ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے اعلان کیا تھا کہ 12,000 ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، لیکن تب سے لیکر ابھی تک ایک ملازم کی مستقلی بھی عمل میں نہیں لائی گئی، جبکہ کئی فوت شدہ ملازمین کو ابھی تک 'ایکس گریشا' سے مہروم رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس آر او 381 کے تحت ان کا آڈر اجراہ کیا جانا چائیے۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 12 دنوں کے اندر ان کے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے، جس کی ذمہ دار محکمہ بجلی اور حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛ PDD Protest In Awantipora:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details