اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: عارضی ملازمین کا احتجاج، مستقل کرنے کا مطالبہ - کیجول لیبرس

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے اپنی مطالبات پر نعرہ بازی کی۔

عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Feb 3, 2021, 5:57 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 10:45 PM IST

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے محکمہ بجلی میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم آج تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

بجبہاڑہ: عارضی ملازمین کا احتجاج، مستقل کرنے کا مطالبہ

احتجاجیوں کامزید کہنا ہے کہ انہیں قلیل تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں جس سے اُن کا گزارا نہیں ہو پاتا، کبھی کبھار حالات ایسے بھی بن جاتے ہیں کہ اُن کے گھر والے فاقہ کشی کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے مینیمم ویجز ایکٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کچھ ایسے شخص بھی کام کر رہے ہیں جن کی عمر کی حد گذر چکی ہے لیکن آج تک وہ اسی آس میں ہیں کہ کب انہیں بھی مستقل کیا جائے۔

مظاہرین مطالبہ کررہیں کہ مینیمم ویجز اکٹ لاگو کیا جائے اور جن کیجول لیبرس کی اجرتیں رکی ہوئی ہیں، ان کو فی الفور واگزار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیجول لیبرس مذکورہ محکمہ میں دن رات ایک کر کے اپنا پسینہ بہاتے ہیں، اور کئی سارے کیجول لیبرس ایسے ہیں جو کام کے دوران ہاتھ پیر سے اپاہج ہو چکے ہیں تاہم سرکار نے انہیں نظر انداز کیا ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وادی میں ہوئی بھاری برفباری کے دوران انہوں نے لوگوں کو سہولیت پہنچانے کی غرض سے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بجلی پہنچائی، لیکن اس کے باوجود بھی گورنر انتظامیہ ان کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کرتی ہے۔

احتجاجیوں نے گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی نوکریوں کو جلد از جلد مستقل کیا جائے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 10:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details