گرچہ اس وقت مقامی پٹوار خانہ Patwar Khana Akura Mattanایک کرائے کے کمرے میں کام کر رہا تاہم محکمہ مال کی خود کی زمین اور سابق پٹوار خانہ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پٹوار خانہ کو از سر نو تعمیر کئے جانے کی کئی بار یقین دہانیاں کی گئی تاہم تیس برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی محکمہ مال کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جس وجہ سے سابق پٹوار خانہ کھنڈرات میں تبدیل ہو کر ارد گرد کی زمین ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل ہو چکی ہےPatwar Khana Turned Into Dumping Yard in Anantnag۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے محکمہ مال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف کووڈ-19 وبا نے پوری دنیا کو اثر انداز کیا ہے اور صفائی ستھرائی و دیگر احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی کے ساتھ اپنائے جانے پر زور دیا جا رہا ہے وہیں سرکای محکمہ جات صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ قدیم پٹوار خانہ ویران ہونے کے سبب یہ آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔