اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Dies Mysteriously In Anantnag اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت، لواحقین کا احتجاج

اننت ناگ میں ایک خاتون کی پُراسرار موت کے بعد اس کے اہلخانہ نے خاتون کے سسرال والوں کے خلاف الزام لگاتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت، لواحقین کا احتجاج
اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت، لواحقین کا احتجاج

By

Published : Jun 19, 2023, 6:33 PM IST

اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت، لواحقین کا احتجاج

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے اوہ پائے سن علاقے میں 42 سالہ حسینہ اختر نامی خاتون کی پُراسرار موت کے بعد اس کے اہلخانہ نے خاتون کے سسرال والوں کے خلاف الزام لگاتے ہوئے زبردست حتجاجی مظاہرہ کیا۔ حسینہ اختر کے اہلخانہ کے مطابق کل شام ان کو فون پر بتایا گیا کہ حسینہ کی طبیعت گھر میں اچانک خراب ہو گئی۔ جس کے بعد میکے والے اس کے سسرال پہنچے تو اس کو مردہ پایا ۔حسینہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے اس کو سسرال میں قتل کر دیا گیا ہے۔

رشتہ داروں کا الزام ہے کہ حسینہ اختر کی شادی شدہ زندگی پہلے سے ہی ناکام رہی ہے کیونکہ اس کا دیور اور دیگر سسرال والے اکثر اسکو مختلف بہانوں سے اکثر نشانہ بناتے تھے۔ جسکی وجہ سے اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ ان کے مطابق حال ہی میں حسینہ اختر اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی۔ جہاں پر اس کے سسرال والوں نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا۔ جس دوران اس کے دیور اور دیگر افراد نے اس پر حملہ کیا۔ اس دوران وہ زخمی ہو گئی اگر چہ اس وقت اس کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے علاج ومعالجہ کے بعد حسینہ اختر کو گھر جانے کی صلاح دی تاہم گھر جانے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔

لواحقین کے مطابق حسینہ کے شوہر نے بھی اس بات کی تصدیق پہلے ہی کی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس دوران حسینہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ وہیں متوفی کا پوسٹ مارٹم گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کیا گیا جہاں لواحقین نے سسرال والوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

لواحقین نے پولیس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات اور سسرال والوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mysterious Death of Woman in Anantnag اننت ناگ میں خاتون کی پُراسرار موت سے سراسیمگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details