مقامی لوگوں کے مطابق یہ تیندوا عشاء کی نماز کے بعد مقامی ایگریکلچر سینٹر کے قریب دیکھا گیا جسکے بعد عوامی حلقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تیندوے کی موجودگی سے آبادی خوف زدہ - leopard spotted
جنوبی کشمیر کے ملنگپورہ اونتی پورہ میں ایک تیندوے کی موجودگی کے بعد آبادی تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔
![تیندوے کی موجودگی سے آبادی خوف زدہ تیندوے کی موجودگی سے آبادی خوف زدہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6422799-782-6422799-1584324051518.jpg)
تیندوے کی موجودگی سے آبادی خوف زدہ
اب مقامی لوگوں نے ایک دوسرے کو صبح سویرے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں اس سے قبل بھی کئی بار جنگلی جانوروں کو دیکھا گیا تاہم محکمہ وائلڈ لایف کی خاموشی سے عوام پریشان ہے۔