گزشتہ ہفتوں کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ پنچوں اور سرپنچوں پر پے در پے حملوں کے بعد جنوبی کشمیر کے کئی پنچوں اور سرپنچوں کو سیکیورٹی انتظامات کے تحت پہلگام کے ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ ان حملوں کے بعد پنچوں اور سرپنچوں نے اپنے تحفظ کے تئیں حکام سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔
'ہمیں گھر منتقل کیا جائے' ان کے مطالبے کو لیکر ابھی تک کوئی حتمی پالیسی نہیں بنائی گئی ہے جس کو لیکر پنچ اور سرپنچ حکومت سے نالاں ہیں۔
پہلگام کے کئی ہوٹلوں میں رکھے گئے پنچوں اور سرپنچوں نے آج ایک احتجاج کیا جس میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر میں سرپنچ کا قتل، پنچوں اور سرپنچوں میں تشویش
حفاظتی تدابیر کے تحت پہلگام کے ہوٹلوں میں مقیم پنچوں اور سرپنچوں کا کہنا ہے کہ 'جنہیں خوف ہے انہیں سیکیورٹی دی جائے۔ ہمیں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے ہوٹلوں میں رکھا گیا جس سے ہمارے اہل و عیال فکر میں ہیں۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے۔